اسلام آباد: سعودی عرب نے علاقائی امن و استحکام کے لئے اپنے اقدامات میں پاکستان کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سعودی حکومت نے آرمی چیف کو امن و امان کے استحکام کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس) ، جنرل فیاض بن حمید الروایلی نے اس یقین دہانی میں توسیع کی۔
جنرل باجوہ اس وقت مملکت کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ ان کا یہ دورہ وزیر اعظم عمران خان کے جمعہ سے شروع ہونے والے دورہ کے شیڈول سے پہلے ہورہا ہے۔