گلف نیوز نے رپوٹ کیا ، سعودی خواتین اب ایک نئی قانونی ترمیم کے بعد اپنے والد یا مرد سرپرست کی رضامندی کے بغیر اپنے طور پر زندگی گزار سکتی ہیں۔
سعودی خواتین کو اپنے محرم سرپرست کی رضامندی کے بغیر زندگی گزارنے کی اجازت مل گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق ، سعودی قانونی حکام نے “شرعی عدالتوں سے پہلے قانون کے طریقہ کار” کے آرٹیکل 169 سے پیراگراف (بی) کو ہٹا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایک بالغ سنگل ، طلاق یا بیوہ عورت کو اس کے مرد سرپرست کے حوالے کردیا جائے گا۔