کراچی: سندھ کرونا ٹاسک فورس کے اتوار کو ہونے والے اجلاس میں منڈیوں اور دکانوں کے کاروباری اوقات میں شام 8 بجے تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
سندھ کرونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کاروباری اوقات میں 8 بجے تک توسیع کر دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دکانوں کے عملے کے تمام ممبروں کے لئے ویکسینیشن لازمی ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 15 دن کے بعد تمام دکانوں کے عملے کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا معائنہ کیا جائے گا۔