جیکب آباد: سندھ کے ضلع جیکب آباد میں پانی کی شدید قلت کے خلاف جمعرات کو ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
سندھ کے علاقے جیکب آباد میں پانی کی قلت کے باعث احتجاج کرنے والے شہری کو سانپ نے کاٹ لیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ اعجاز حسین جکھرانی نے اس ریلی کی قیادت کی ، جس میں خواتین اور مردوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایم پی اے ڈاکٹر سہراب سرکی نے بھی احتجاجی ریلی میں حصہ لیا۔