کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے جعلی منفی کوویڈ 19 رپورٹس پر مسافروں کو شارجہ سے پشاور لانے پر نجی ایئر لائن پر جرمانہ عائد کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیر لائن پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق ، سی اے اے کی جانب سے 10 اور 17 مئی کو شارجہ سے مسافر لانے پر نجی ایئر لائن کو انتباہ اور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایئر لائن کے خلاف کارروائی سول ایوی ایشن رولز 1994 کے تحت کی گئی ہے۔
نجی ایئرلائن 17 کوویڈ مثبت مریضوں کو 17 مئی اور 10 مئی کو شارجہ سے پشاور لائی۔