لاہور: کوویڈ 19 کی خراب ہوتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے ہفتہ اور اتوار (یکم اور 2 مئی) کو لاہور کو مکمل لاک ڈاؤن کے تحت رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سٹی انتظامیہ نے لاہور میں کرونا کی سنگین صورتحال کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

لاک ڈاؤن پابندیاں کورونا وائرس سے متعلق معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کے تحت چلنے والی صنعت پر لاگو نہیں ہوں گی۔
دوسری جانب ، لاہور سٹی ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے عوام الناس پر زور دیا کہ وہ ماسک پہنیں اور معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کو یقینی بنائیں کہ اس بیماری کے انفیکشن کو روکا جاسکے کیونکہ اس شہر میں 14،000 کیسز دیکھنے میں آئے جن میں سے 226 افراد گزشتہ سات دنوں کے دوران جان سے چلے گۓ۔