لاہور : کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے دفاعی چیمپئن ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے 2021 سیزن کے لیے سینئر پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو رکھ لیا ہے۔
شاہ رخ خان نے بڑے پاکستانی کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں رکھ لیا۔اب مزہ آئے گا

35 سالہ یاسر اس سے قبل 2017 میں نائٹ رائیڈرز کے لیے دو میچ کھیل چکے ہیں جس نے دوسری بار سیزن جیتا۔
یاسر برسبین ہیٹ ، لاہور قلندرز ، پشاور زلمی ، اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی جانب سے فرنچائز کرکٹ میں کھیل چکے ہیں۔ 124 میچوں میں ، انہوں نے 7.13 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 106 وکٹیں حاصل کیں۔