اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ماحولیاتی اقدامات میں بہتری لانے کے لئے ایک معاہدہ تیار کیا گیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین سبز اقدام کی منظوری دے دی ہے۔
یہ تفصیلات پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی ، آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم اور ایس اے پی ایم طاہر اشرفی کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے گرین سعودی عرب اور گرین پاکستان منصوبے کی تائید کردی۔

گرین سعودی عرب اور گرین پاکستان کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور سعودی حکام کی جانب سے پہنچائی گئی تفصیلات کو مزید منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھیج دیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی مندوب نے آب و ہوا کے معاہدے کی تفصیلات شیئر کرنے کے علاوہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی طرف اظہار تشکر بھی کیا۔