وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں وزارت داخلہ سندھ کو ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی۔
شیخ رشید نے وزیراعلی سندھ کو کراچی میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

شیخ رشید جو صوبے کے بالائی حصے میں ہونے والے حالیہ واقعات کے پس منظر میں سندھ کے لئے سیکیورٹی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی کا دورہ کررہے ہیں -انہوں نے وزیر اعلی کو بتایا کہ وہ اس کے لئے رینجرز کی مدد حاصل کرسکتے ہیں حکومت سندھ کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ، کسی بھی وقت آپریشن کرنا پڑ سکتا ہے ۔