اہم خبریں

عامرلیاقت سے شادی؟ فضا علی میدان میں آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی گلوکار سجاد علی، اینکر پرسن عامر لیاقت و دیگر لوگوں سے شادی کی خبروں پر خاموش نہ رہ سکیں ۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں معروف شخصیات سے شادی کروانے کی خبروں پر کھل کر اظہارِ برہمی کیا۔فضا علی نے کہا کہ ’کیا ملتا ہے لوگوں پر تہمت لگانے میں، کسی کے بارے میں جھوٹ بول کر، کسی کی کردار کشی کر کے، کسی کے بارے میں جھوٹ بول کر، کیا ملتا ہے آپ لوگوں کو۔

‘انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سجاد علی سے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’سجاد علی میرے بھائیوں کی طرح ہیں، استاد ہیں میرے ، وہ پاکستان کا سرمایہ ہیں اور میری ان سے شادی کروادی گئی۔

‘اپنے ویڈیو بیان میں فضا علی نے کہا کہ میری شادی کبھی آپ لوگ عامر لیاقت سے کروادیتے ہیں، کبھی ذیشان روکھڑی سے کروادیتے ہیں، کبھی عمران خان سے کروا دیتے ہیں، کبھی آصف علی زرداری کو میرا شوہر بنادیا جاتا ہے۔

ویڈیو پیغام کے آخر میں انہوں نے کہا کہ شادی میرا ذاتی معاملہ ہے لہٰذا کوئی اس میں دخل دینے والا کوئی نہیں ہوتا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے لیاقت علی خان کے صاحبزادے کی مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان کی بیماری اور مالی مشکلات سے متعلقہ رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ کو اہم ہدایت جاری کردی ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان کی معاشی تنگ دستی اور بیماری سے متعلق رپورٹس پر نوٹس لیا۔ وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کو فوری طور پر متعلقہ خاندان سے رابطہ اور ملاقات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

23 hours ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

4 days ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago