اسلام آباد: نائیجیریا کی ایک عدالت نے کوکاکولا کمپنی کی مشہور پراڈکٹس سپرائٹ اور فانٹا کو زہر قرار دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کی ایک عدالت نے کوکاکولا کمپنی کی مشہور پراڈکٹس سپرائٹ اور فانٹا کو زہر قرار دے دیا ہےجس کے بعد نائیجیرین عوام نے مذکورہ سافٹ ڈرنکس کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کی ویب سائٹ کے مطابق نائیجیریا کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ان مشروبات میں بینزوئک ایسڈ اور سن سیٹ ایڈیٹوز کی بھاری مقدار وٹامن سی کے ساتھ مل کر صارفین کی صحت کے لئے نقصان کا باعث ہے۔
جج نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ فانٹا اور سپرائٹ کی بوتلوں پر یہ وارننگ تحریر کی جائے کہ اسے وٹامن سی کے ساتھ استعمال نہ کیا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ یہ ایسا مشروب ہے جو وٹامن سی کے ساتھ مل کر زہر کی صورت اختیار کرجاتا ہے جبکہ صحت کے معیار کو برقرار رکھنے والے ادارے کو اس حوالے سے غفلت برتنے پر عدالت نے جرمانہ عائد کیا ہے۔
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…