اہم خبریں

عرب شیخ کی کروڑوں روپے کے بدلے معروف برازیلی ماڈل کو شادی کی پیشکش! آفر کیوں قبول نہ ہوئی؟ تہلکہ خیز دعویٰ

برازیل میں اپنے آپ سے شادی کرنے والی ایک خوبرو ماڈل نے ایک عربی شیخ کی طرف سے شادی کی پیشکش کیے جانے کا دعویٰ کردیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کریس گالرا نامی اس ماڈل نے بتایا ہے کہ اسے بے شمار مردوں کی طرف سے شادی کی آفرز آتیرہتی تھیں۔ ان میں ایک عربی شیخ بھی شامل تھا جس نے مجھے پیشکش کی تھی کہ اگر میں اپنے آپ سے شادی کرنے کی بجائے اس کے ساتھ شادی کر لوں تو وہ مجھے 5لاکھ ڈالر (تقریباً 8کروڑ 47لاکھ روپے)دے گا۔

33سالہ کریس گالرا کا کہنا تھا کہ ”میں مردوں پر انحصار سے عاجز آ چکی تھی جس کی وجہ سے میں نے اپنے آپ سے شادی کا فیصلہ کیا تھا چنانچہ اس عربی شیخ کی پیشکش بھی میں نے ٹھکرا دی۔اس شخص نے مجھ سے انٹرنیٹ کے ذریعے رابطہ کیا اور ابھی تک وہ مجھے میسجز بھیجتا رہتا ہے۔

“ گالرا نے بتایا کہ ”میں شروع میں سمجھتی تھی کہ خوش رہنے اور تنہائی سے بچنے کے لیے کسی نہ کسی مرد کے ساتھ تعلق میں رہنا ضروری ہے۔ پھر کچھ عرصہ مجھے سنگل گزارنا پڑا۔ اس دوران مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے پیروں پر بھی کھڑی ہو سکتی ہوں۔میں ہمیشہ تنہائی سے خوفزدہ رہتی تھی لیکن یہ وہ وقت تھا جب میں نے اپنے آپ کے بارے میں اچھا محسوس کرنا سیکھا اور اپنے آپ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔“

Muhammad Kashif

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

12 hours ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

4 days ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago