کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، بلاول بھٹوکا مستقبل دیکھ رہا ہوں۔
عمران خان آؤٹ، بلاول بھٹو اِن! آنے والے انتخابات میں کیا ہونے والا ہے؟ پیشگوئی کر دی گئی

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے ایک بارپھر پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹوکامستقبل دیکھ رہاہوں۔ منظوروسان کا کہنا تھا کہ سندھ کووفاق سےشکایات ہیں، پانی اوربجلی سمیت دیگرچیزوں میں سندھ کونظراندازکیاجارہاہے، کھلامیدان کسی کیلئےنہیں چھوڑا،عمران خان غلط فہمی کاشکارہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہا حکومت میں آکرنوکریوں سےنکالےگئےملازمین کوبحال کرینگے، نکالےگئےملازمین کوبحال کرنااگرجرم ہےتویہ ہم کرتےرہیں گے،پی ڈی ایم پی پی پی سے معافی مانگے تواتحادمیں جانے کا سوچیں گے۔