پاکستان (نیوز اویل)، پی دی ایم کے رہنما حافظ حمد اللہ عمران خان سب کو چور کہتے ہیں لیکن آگیا بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات سامنے آنے پر لگتا ہے کہ وہ خود چور ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں آئی کہ ان کے 53 بینک اکاؤنٹس کو کیوں چھپایا گیا۔
عمران خان نے خفیہ 53 بینک اکاؤنٹس کیوں چھپائے؟ اور یہ بینک اکاؤنٹس کن مقاصد کے لئے استعمال ہوتے رہے؟

اس کے علاوہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے اربوں روپے کے فنڈز لیے ہیں لیکن ان فنڈز کی کوئی تفصیلات نہیں بتائیں کہ یہ سب فنڈز کو کہاں استعمال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور پاکستان کو غلط معلومات فراہم کی ہیں . الیکشن کمیشن کی اس رپورٹ میں یہ کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے ایک ارب چالیس کروڑ کے فنڈز نکلوائے لیکن پارٹی نے 31 کروڑ روپے سے زیادہ کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ باقی ایک ارب دس کروڑ روپوں کو کہا لگایا گیا کیونکہ اس کی کوئی معلومات ہی نہیں ہے ۔