اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خزانہ کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ معاشرے کے کمزور طبقوں کو آسان اور کم سود والے قرضوں کی فراہمی کے ذریعہ مکانوں کے مالک ہونے کے قابل بنائیں۔
عمران خان نے وزیر خزانہ کو معاشرے کے کمزور طبقے کو اوپر اٹھانے کا ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم نے یہ ہدایات آج اسلام آباد میں رہائش ، تعمیر و ترقی کی قومی رابطہ کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
این سی سی ممبران نے سبز علاقوں کے تحفظ ، زرعی اراضی کے استعمال سے متعلق قوانین میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔