لاہور: پاکستانی روپیہ گزشتہ ساڑھے 6 ماہ سے مسلسل ڈالر کو بھرپور مقابلہ دینے کی وجہ سے ایشیا کی تیسری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گیا۔
عمران خان نے کہا تھا کہ ایک دن پاکستانی قوم کی شان بڑھے گی اور روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا۔

پاکستانی روپیہ کی قدر میں استحکام کی وجہ سے امریکی ڈالر کا ریٹ گزشتہ سیشن کے دوران 159 اعشاریہ 9 روپے پر بند اور اس کاروباری سیشن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا۔