اسلام آباد: فائزر اور ایسٹرازنیکا ویکسین کی کمی پر سینکڑوں افراد نے ایف 9 پارک ویکسینیشن سینٹر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور امن و امان کی صورتحال پیدا کردی۔
فائزر اور ایسٹرازنیکا ویکسین کی کمی پر سینکڑوں افراد نے اسلام آباد F9 میں ویکسینیشن سینٹر پر دھاوا بول دیا۔

دارالحکومت انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا (کے پی) سے لگ بھگ 3،000 افراد فائزر اور آسٹرازنیکا ویکسین کے شاٹس حاصل کرنے کے لئے مرکز پہنچے جو سعودی عرب میں داخلے کے لئے لازمی ہیں۔