لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں، انہیں ایک مرتبہ پھر وفاق میں اہم ذمہ داری کا فیصلہ کر لیا گیا۔
فردوس عاشق اعوان عہدے سے مستعفی کیوں ہوئیں، وجہ سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات پنجاب فردوس عاشق اعوان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئی ہیں، انہوں نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھجوا دیا ہے جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق میں محکمہ بہبود آبادی کا معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے، فردوس عاشق اعوان وزیر اعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔