فیصل آباد کے گاؤں اوڈوالا میں رہنے والے لوگوں نے اس وقت سگریٹ پینا چھوڑ دیا جب مسجد کے امام نے انہیں ایسا کرنے کو کہا۔ امام حافظ محمد امین نے گاؤں کے دکانداروں کو مشورہ دیا کہ وہ سگریٹ کو اپنی دکانوں پر فروخت کے لئے نہ رکھیں تاکہ لوگوں کے لئے آسانی سے اس کا حصول ممکن نہ ہو۔ اس حکمت عملی نے مؤثر طریقے سے کام کیا اور رہائشیوں نے سگریٹ پینا چھوڑ دیا۔
فیصل آباد کے ایک گاؤں میں امام مسجد کے کہنے پر لوگوں نے سگریٹ پینا ترک کر دیا۔
