پاکستان (نیوز اویل)، قرآن مجید مسلمانوں کے لیے سب سے زیادہ مقدس کتاب ہے ہم مسلمان اس کتاب سے بہت عقیدت رکھتے ہیں لیکن اس کتاب کے حوالے سے بہت سی ایسی باتیں ہیں جو ہم نہیں جانتے اور ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں یہ تمام باتیں پتہ ہونی چاہیں ۔
قرآن مجید کو سب سے پہلے محفوظ کس طرح کیا گیا اس حوالے سے اگر بات کی جائے تو قرآن مجید کو سب سے پہلے اونٹ کی کھال پر لکھ کر محفوظ کیا گیا تھا ۔ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام احمد تھا اور یہ نام قرآن پاک میں صرف اور صرف ایک بار ہی آیا ہے اور حضرت آدم علیہ اسلام کے حوالے سے اگر بات کی جائے تو ان کا نام قرآن پاک میں 25 مرتبہ آیا ہے ۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ قرآن پاک کو بہت سے ناموں کے ساتھ موسوم کیا جاتا ہے جن میں الکتاب ، الفرقان ، التنزیل ، الذکر ، النور ، الھدی ، الرحمتہ ، احسن الحدیث ، الوحی ، الروح ، المبین ، المجید ، الحق جیسے خوبصورت نام شامل ہیں۔