اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے بارے میں پتہ کیا جائےوہ کہاں ہیں،حسین نواز برطانیہ سے کن کن ممالک میں گئے اور کن لوگوں سے ان کی ملاقات ہوئی۔
قطری شخصیت ‘بہت جلد ’شریف خاندان ‘ کا حصہ بننے کو تیار، پوری قوم کو حیرت انگیز سرپرائز دے دیا گیا

اس کے علاوہ یہ بھی پتہ کیا جائے کہ جن لوگوںسے ملاقات ہوئی ہے وہاں پر کیا مطالبات کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بات ذہن میں رکھی جائے نواز شریف کو لے جانے والا جہاز قطرکا تھا۔پاکستان میں اہم ترین عہدے پر رہنے والی ایک شخصیت نے قطری شخصیت سے ملاقات کی تھی،کچھ عرصہ بعد ان کا شریف خاندان سے قریبی رشتہ بھی ہو سکتا ہے۔اور دونوں کی دوستی رشتہ دار میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سینئیر صحافی رانا عظیم کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو باہر بھجوانے میں احتساب کمیشن کے سابق سربراہ سیف الرحمن نے اہم کردار ادا کیا۔وہ نواز شریف کے لیے قطر میں بیٹھ کر مکمل انتظامات کرتے ر ہے۔ سیف الرحمن اور نواز شریف ویسے تو پرانے دوست ہیں تاہم وہ جلد ہی رشتہ دار بھی بن جائیں گے۔