لاہور: فیروز پور روڈ پر الیکٹرانک فیکٹری میں آگ لگنے سے مشینری اور خام مال جل گیا۔ پی ای ایل فیکٹری کے ریفریجریٹر سیکشن میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے کی کارروائی میں قابو پالیا گیا۔ آگ کی جگہ سے دور فاصلے پر گہرا کالا دھواں دیکھا جاسکتا تھا۔ آتشزدگی میں کسی کے جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
لاہور فیروز پور روڈ پر الیکٹرانک فیکٹری میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

پی ای ایل فنانس کے ڈائریکٹر منظر حسن نے بتایا ، “فیکٹری کے ریفریجریٹر سیکشن میں آگ بھڑک اٹھی جو پلاسٹک کے سامان اور دیگر خام مال کی بھرمار کے باعث تیزی سے پھیل گئی۔”
انہوں نے کہا کہ اگرچہ آگ اتنی خطرناک نہیں تھی ، لیکن سیاہ گہرے دھواں نے لوگوں کو پریشان کر دیا۔