لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کیخلاف غیر ملکی اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے پر ایف بی آر کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹسز تاحکم ثانی معطل کر دیئے۔ عدالت نے آئندہ
سماعت پر ایف بی آر اور وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس شاہد کریم نے علی ترین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں سیکرٹری ریونیو ڈویژن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایف بی آر نے 3 کروڑ 36 لاکھ 38 ہزار 602 برطانوی پاونڈز کے اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے کا نوٹس بلا جواز بھجوایا، اثاثوں کی ڈیکلریشن کا معاملہ پہلے ہی ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ 2018 کی انکم ٹیکس ریٹرن میں تمام غیر ملکی اثاثوں کو ڈکلیئر کر رکھا ہے، ایف بی آر نے بد نیتی کی بنیاد پر اظہار وجوہ کا نوٹس بھجوایا، ایف بی آر نے والد کے بیرون ملک اثاثوں سے مستفید ہونے کا بے بنیاد الزام عائد کیا اور اظہار وجوہ نوٹس بھجوانے سے قبل انکم ٹیکس آرڈیننس کے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…