لاہور: پنجاب کے ضلعی ججوں کو عدالت سے متعلق معلومات تکمیل کرنے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے ضلعی ججوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال سے روک دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ، جسٹس عامر بھٹی کی منظوری کے بعد جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں ، عدلیہ سے متعلقہ مواد کے پھیلاؤ کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال کو ججوں کے ضابطہ اخلاق کیخلاف قرار دیتے ہوئے اسے روک دیا گیا ہے۔