پاکستان (نیوز اویل)، سائبر کرائم روز بروز بڑھ رہی ہے اور اس کی وجہ سوشل میڈیا کا بہت زیادہ اور غیر ضروری استعمال بھی ہے۔
لوگ کس طرح سائبر کرائم کا شکار ہو رہے ہیں؟ سوشل میڈیا صارفین کو کن باتوں کا خیال رکھنا ہوگا!

آ پ کے وٹس ایپ، میسنجر ، یوٹیوب وغیرہ سے آ پ کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا جاتا ہے ۔ اس طرح سے آ پ کا موبائل فون ڈیٹا ، لاگ ان کی تفصیلات اور کریڈٹ کارڈ وغیرہ کی تفصیلات حاصل کر لی جاتی ہیں ۔ اور آ پ کا موبائل فون ہیک کرنے کے بعد کسی اور فون میں ڈپلیکیٹ اکاوئنٹ بنا کر اسے استعمال کیا جاتا ہے۔
سائبر کرائم سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آ پ پہلے تو کم از کم آ ٹھ ہندسوں کا سمبلز اور نمبرز پر مشتمل پاس ورڈ لگائیں اور پرسنل ای میل اڈریس کو بینک اکاؤنٹس سے لنک کر نے سے گریز کریں ۔ گزشتہ سال سائبر کرائم میں ملوث 1300 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ۔