لیہ: ایک خوفناک سانحے میں ، لیہ ضلع چوک اعظم میں منگل کی صبح تیز رفتار ٹریلر موٹر سائیکل سواروں کے اوپر چڑھنے سے تین طلباء جان سے چلے گئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعہ ڈھوری اڈا کے قریب اس وقت پیش آیا جب تینوں طلباء موٹرسائیکل پر اپنے اسکول جارہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، جانسے جانے والوں میں دو بھائی اور ان کا کزن شامل ہیں۔