پاکستان (نیوز اویل)، اداکار شبیر جان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنی والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے لیے بہت پیاری اور محبت کرنے والی تھیں۔ وہ ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کرتی تھیں اور ان پر یقین رکھتی تھیں۔
مائیں دوبارہ نہیں ملتیں۔۔ باپ کی مار سے تنگ آ کر گھر چھوڑ دیا تھا اور پھر۔۔۔۔۔ اداکار شبیر جان ماں کو یاد کر کے رو پڑے

وہ ان کی سب سے بڑی مداح تھیں۔
شبیر جان نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ اکثر ان کے والد صاحب سے کہتی تھیں کہ “اس کو مت مارو، یہ میرا کھوٹا سکہ ہے جب یہ چلے گا تو کوئی دوسرا سکہ نہیں چلے گا۔”
انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ ان کے لیے “بادام، کاجو نکال کر رکھتی تھیں” اور وہ ان کی گود میں سر رکھ کر لیٹ جایا کرتے تھے۔ شبیر جان نے یہ بھی کہا کہ “ہم والدہ کا کوئی قرض نہیں اتار سکتے نہ ہی والدین کا کوئی نعم البدل ہے۔”