اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں رواں سال جون کے آخری ہفتے کے دوران مون سون کا سیزن شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رواں سال جون کے آخری ہفتے میں مون سون کا سیزن شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے مون سون کے موسمی نقطہ نظر میں کہا ہے کہ مون سون کے آغاز کی متوقع تاریخ 27-30 جون ہوگی۔