اہم خبریں

مراد سعید نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیجوا دیا… ریحام خان بڑی مشکل میں پھنس گئیں!

پاکستان (نیوز اویل)، وفاقی وزیر مراد سعید نے وزیرِ اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ مراد سعید کی جانب سے یہ قانونی نوٹس ریحام خان کی کتاب میں ان پر لگائے گئے الزامات پر دیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے شائع کردہ مسودے کا حوالہ دے کر مجھ پر تہمت لگائی گئی ہے، وزارتِ مواصلات کی کارکردگی کو متنازع بنایا گیا ہے۔

اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مسودے سے مراد سعید کی ہتک اور وزارت سے منسلک اہلکاروں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔ نوٹس میں مراد سعید کی تمام کامیابیوں کو متنازع بنانے کے لیے ریحام خان کی تحریر کا حوالہ دیا گیا ہے۔
نوٹس کے مطابق ریحام خان کی تحریر کے ذریعے بہتان تراشی اور غلیظ پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، ان کے نام سے پہلے بھی ایک مسودہ لیک ہوا جس کی آج تک انہوں نے تردید نہیں کی۔ نوٹس میں ریحام خان سے کہا گیا ہے کہ ان تمام بہتانوں میں آپ کی تحریر کا حوالہ ہے، آپ اسے ری ٹویٹ بھی کرتی رہی ہیں۔

نوٹس میں ریحام خان سے 14 روز میں اپنی تحریر کی وضاحت کر کے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دوسری صورت میں قانونی کاروائی کے لیے تیار ہو جائیں۔

newsavail

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

1 week ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

1 week ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago