گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے ہوئی جس کی خبر خود ان کی والدہ نے بریک کی۔
مریم نواز کی ہونے والی بہو کس کی بیٹی نکلیں؟ جانیے ان کے بارے میں چند اہم سچ جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

مریم نواز کے بیٹے کا نکاح سیف الرحمن کی صاحبزادی عائشہ سیف الرحمن کے ساتھ 22 اگست کو لندن میں ہوگا۔
لیگی رہنما مریم نواز کی جانب سے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے اپنے صاحبزادے جنید کی شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو عائشہ سیف الرحمن سے لندن میں ہوگا، لیکن بدقسمتی سے میں نکاح میں شرکت نہیں کر سکوں گی۔ میرے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے اور میرا نام ای سی ایل میں بھی شامل کیا گیا۔