گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے ہوئی جس کی خبر خود ان کی والدہ نے بریک کی۔
مریم نواز کے بیٹے کا نکاح سیف الرحمن کی صاحبزادی عائشہ سیف الرحمن کے ساتھ 22 اگست کو لندن میں ہوگا۔
لیگی رہنما مریم نواز کی جانب سے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی سامنے آئی جس میں انہوں نے اپنے صاحبزادے جنید کی شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کو عائشہ سیف الرحمن سے لندن میں ہوگا، لیکن بدقسمتی سے میں نکاح میں شرکت نہیں کر سکوں گی۔ میرے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے اور میرا نام ای سی ایل میں بھی شامل کیا گیا۔
اب مریم نواز کے چاہنے والے یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ ان کے صاحبزادے کی ہونے والی اہلیہ یعنی ان کی بہو کون ہیں اور کیا کرتی ہیں۔
مریم نواز کی ہونے والی بہو عائشہ سابق چئیر مین نیب سیف الرحمن کی بیٹی ہے، جو کہ اب احتساب بیورو کے سربراہ ہیں۔ عائشہ لندن کی ایک یونیورسٹی سے گریجوئٹ ہیں۔اطلاعات کے مطابق نواز خاندان اور سیف الرحمن میں بہت گہرے تعلقات ہیں جو اس رشتے کے بعد مزید گہرے ہوجائیں گے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق عائشہ سیف اور جنید صفدر ایک دوسرے کے کافی اچھے دوست ہیں۔ اور یہ دوستی وہ رشتہ داری میں بدلنے جا رہے ہیں۔
شادی کی تقریب لندن کے لینسبورو کے ہائیڈ پارک کارنر میں منعقد ہوگی۔
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…