این این ایس نیوز! منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم شام/رات کے اوقات میں کشمیر،خطہ ٔ پوٹھوہار ، بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان۔
مزید دو دنوں میں ان علاقوں میں مزید بارش کی پیشن گوئی

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر،خطہ ٔ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ژوب ، زیریں خیبر پختونخوا ، بالائی اور وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔