اہم خبریں

معروف اداکارہ کو پی ٹی آئی میں بڑا عہدہ مل گیا

پاکستان (نیوز اویل)، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے مشہور و معروف اور بہت ہی قابل اداکارہ لیلیٰ زبیری کو اہم عہدہ دے دیا ہے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیوٹر پر حال ہی میں پی ٹی آئی کی ویمن ونگ کی طرف سے ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے

 

 

 

اور اس ٹویٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ اداکارہ لیلیٰ زبیری کا وومن ونگ کی ممر بننے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل آفس سے عوام کے لئے خاص پیغام جو کہ عمران خان صاحب کی دو جولائی کی کال کے حوالے سے ہے

 

 

 

اور اس کے ساتھ ہی ساتھ لیلیٰ زبیری کا ٹیوٹر پر ایک اہم ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا ہے اور اس ویڈیو پیغام میں انہوں نے خواتین اور پاکستان کے تمام نوجوانوں کو مخاطب کیا اور پھر عمران خان کے دو جولائی والے جلسے کے حوالے سے یہ کہا کہ :

 

 

 

” آپ سب دو جولائی کے عمران خان والے جلسے میں ضرور شرکت کریں ” اس کے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے عوام سے یہ اپیل بھی کی ہے کہ :
” گھروں سے نکلیں اور جلسے کو کامیاب بنائیں کیونکہ ہم پاکستان کے لئے نکل رہے ہیں ہم پاکستان کے موجودہ مسائل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔ ”

 

 

یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان نے گلوکار سلمان احمد کو بھی اپنی پارٹی میں اہم عہد ہ دے دیا ہے اور اس پر سلمان احمد کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑی زمہ داری ان کو سونپ دی گئی ہے اور وہ پوری کوشش کریں گے کہ اس زمہ داری کو اچھے اور احسن طریقے سے نبھا سکیں ،

 

 

 

اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی بتاتے چلیں کہ سلمان احمد شروع سے ہی پاکستان تحریک انصاف کے بہت بڑے سپورٹر رہے ہیں اور وہ عمران خان کے ہر جلسے میں شرکت ضرور کرتے ہیں اور عمران خان کے لیے انہوں نے ایک ڈاکومنٹری بھی بنائی تھی جس کو بے حد پزیرائی ملی تھی۔

 

 

 

newsavail

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

3 weeks ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

3 weeks ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago