ملک میں پہلی مرتبہ 70 روپے کا سکہ جاری اسلام آباد اسٹیٹ بینک نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 70برس مکمل ہونے پر70روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا ہے ۔یادگاری سکہ کی تقریب رونمائی اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں چینی سفیر نونگ رونگ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر نے یادگاری سکہ کی رونمائی کی ۔
ملک میں پہلی مرتبہ 70 روپے کا سکہ جاری

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے خطبہ استقبالیہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور چین کے سفیر نونگ رونگ کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی سالگرہ منانے کے لیے یادگاری سکہ جاری کرکے حکومت پاکستان نے جو خراج تحسین ادا کیا ہے اسٹیٹ بینک کے لیے اس کا حصہ بننا باعث اعزاز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان عوام کی بھلائی کے لیے مختلف محاذوں پر ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے عوامی جولیریہ چین کے قیام کی سالگرہ، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام اور پاک چین سال دوستی منانے کے موقعے پر اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کیے جانے والے یادگاری سکوںکا ذکر کیا۔