اسلام آباد: گلگت بلتستان میں حال ہی میں نصب 4 جی بیس ٹرانسیور اسٹیشن (بی ٹی ایس) کو کے 2 بیس کیمپ کے علاقے میں ٹیلی مواصلات کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے آپریشنل کردیا گیا ہے۔
موبائل فون کوریج اور انٹرنیٹ کی رسائی کو کے ٹو کے بیس کیمپ تک آپریشنل کردیا گیا

اس اسٹیشن کے آپریشنل ہونے کے بعد ، اس علاقے میں موبائل فون کوریج اور انٹرنیٹ کی رسائی کوہ پیما افراد اور ٹریکنگ گروپوں کے لیے اپنے اہل خانہ سے مربوط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں مدد کے لیے ایک اہم جز ثابت ہوگی۔
اس سے موسم کی نگرانی اور ایڈونچر ٹورزم کو فروغ دینے میں بھی مدد ملے گی ، جیسا کہ حکومت کے ملک بھر میں سیاحت کو فروغ دینے کے وژن کے مطابق ، پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی کام آپریٹرز سیاحت کی صلاحیتوں سے بھرے علاقوں میں ٹیلی مواصلات کی خدمات کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔