میٹرک اور انٹر میں کون پاس کون فیل؟ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیامحکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک امتحانات 2021 کے لیے پالیسی جاری کر دی۔
میٹرک اور انٹر میں کون پاس کون فیل؟ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کو اختیاری مضامین کے تمام پرچے لازمیپاس کرنا ہوں گے۔ اس میں کہا گیا کہ اختیاری مضامین میں حاصل نمبرز ہی لازمی مضامین کے نمبرز شمار کیے جائیں گے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سیکنڈ ایئر کے اختیاری مضامین میں حاصل نمبرز فرسٹ ایئر کے مضامین کے نمبرز شمار ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابقپارٹ ون کے مارکس امپرومنٹ کے لیے امیدواروں کو صرف اختیاری مضامین کے پرچے دینا ہوں گے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ میٹرککے طلبا کو مارکس امپرومنٹ کے لیے اختیاری مضامین کے ساتھ ریاضی کا پرچہ دینا ہوگا۔