اہم خبریں

میں اداکارہ ہوں کوئی سکالر نہیں ہوں ‘ثنا کاایکسرسائز کے دوران بولڈ لباس پر تنقید کا جواب

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ ثنافخرنے ایکسر سائز کے دوران لی گئی تصاویر پرتنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے پروفیشن کا لازمی جزو ہے کہ میں فٹ رہوں اور خوبصورت نظر آئوں،میں ایک فلمی اداکارہ ہوں کوئی سکالر نہیں ہوں ،میںجس طرح کا لباس پہنتی ہوں وہ میرے پروفیشن کی ڈیمانڈ ہے اور اگر کسی اعتراض ہے یا وہ شریف ہے تو وہ مت دیکھیں ۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں ایک فلمی اداکارہ ہوں ، میری جاب کا حصہ ہے کہ میں نے خود کو فٹ رکھنا ہے ۔بتا یاجائے میں نے کیا پہنا ہوا ہے ،میں نے ایکسر سائز کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ایک فلمی اداکارہ ہونے کی حیثیت سے مجھے دوسروں کو اچھا لگنا ہے ، مجھے گلیمرس لگنا ہے کیونکہ یہ میرے پروفیشن کا حصہ ہے ،یہ خصوصیات ہیں کہ میں اچھی دکھائی دوںاور وہ لوگوںکو نظر بھی آتی ہوں۔انہوںنے کہاکہ اس پر تو میری تعریف کرنی چاہیے مجھے ایوارڈ دینا چاہیے میںکتنے لوگوں کو انسپائر کرتی ہوں اورکئی لوگوں کو راغب کرتی ہوں کہ وہ اپنی زندگی کو جینا شروع کریں اور مجھ پر تنقید کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ محنت نہیںکرسکتے اور سست اورکاہل ہیں وہ دوسروں پرکیوں تنقید کرتے ہیں ۔ یہ وہی لوگ کرتے ہیں جو خود کچھ نہیں کر سکتے بجائے تعریف کرنے کہ وہ اس لئے تنقید کرتے ہیں کیونکہ وہ خود ایکسر سائز نہیں کر سکتے ، یہ پہنا ہے وہ پہنا ہے کیا میںایکسر سائز کے دوران نائٹ سوٹ پہن کر ایکسر سائز کروں۔

Ali Goher

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

1 week ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

1 week ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago