پاکستان (نیوز اویل)،سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیں گے انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی بات ماننے سے بھی انکار کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان پر الزامات لگائے جا رہے ہیں ۔
میں اپنا استعفیٰ واپس نہیں لوں گا، مجھ پر غلط الزامات لگائے جا رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے!

یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ بطور رکن پارلیمنٹ وہ اپنا استعفیٰ واپس نہیں لیں گے ان کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں یہ باتیں کی جا رہی ہیں کہ میں نے حکومت کا ساتھ دیا ہے اور ان کا ساتھ دینے کے لیے میں جان بوجھ کر اجلاس سے غیر حاضر رہا تاکہ اپوزیشن کو کم ووٹ ملیں ۔ میں ان تمام الزامات جو میری زات پر لگائے گئے ہیں ان کے ساتھ رکن پارلیمنٹ نہیں رہ سکتا۔
یاد رہے کہ شہباز گل جو کہ عمران خان کے معاون خصوصی ہیں انہوں نے حال ہی میں یہ بیان دیا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ماننے سے انکار کر دیا ہے اور اسے ریجیکٹ کر دیا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرنے والے لوگ اپنا احتساب خود کرتے ہیں اور سید یوسف رضا گیلانی نے اپنی بہت سی خدمات جمہوریت کے لیے پیش کی ہیں۔