ہم بعض اوقات دیکھتے ہیں کہ ٹاک شو کے اینکرز پر کسی نہ کسی سیاسی پارٹی کی حمایت کا الزام لگایا جا تا ہے یا پھر یہ ٹی وی اسکرین پر بیٹھ کر سب کے سامنے اپنی من پسند سیاسی جماعت کی حمایت میں قصیدے پڑھتے ہیں۔آئیے جانتے اینکر و صحافی عمران خان کے بارے میں کہ وہ کیوں وزیراعظم عمران خان کی اتنی حمایت کرتے ہیں۔
میں اگر یہی سوال ان سے پوچھتا تو لڑائی ہو جاتی ۔۔ جانیے عمران خان زرداری اور نواز شریف سے کس طرح مختلف ہے صحافی عمران خان کی زبانی

نجی ٹی وی کے ایک شو میں صحافی عمران خان بطور مہمان مدعو تھے جس میں ان سےیہی سوال پو چھا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی اتنی سائیڈ کیوں لیتے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ عمران خان زرداری اور نواز شریف سے کافی مختلف ہے اور وہ مختلف کیوں ہے آپ کو ان 2 واقعات سے معلوم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے ابھی کچھ عرصہ پہلے انکی خیبر پختونخواہ میں قائم حکومت اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو کافی برا بھلا کہا۔
جس پر کچھ وقت بعد مجھے پی ٹی آئی کے مرحوم رہنما نعیم الحق کا فون آیا اور انہوں نے مجھے “تھینک یو” کہا جس پر پہلے تو میں سمجھا کہ طنز کر رہے ہیں لیکن جب میری ان سے ملاقات اسلام آباد میں ہوئی تو میں نے ان سے اس “تھینک یو” کا مطلب پوچھا جس پر انہوں نے مجھے کہا کہ عمران خان نے یہ یہ کام کرنے سے انہیں منع کیا تھا کہ نا کرنا ورنہ ہم پکڑ جائیں گے۔ لیکن انہوں نے پھر وہی کام کیا جس سے خان نے منع کیا تھا۔