اہم خبریں

نادرا ایکشن میں آگیا، متعدد شناختی کارڈز بلاک ہونے کا امکان، کہیں آپکا شناختی کارڈ بھی بلاک ہوجائیگا؟ ایس ایم ایس کرکے جان لیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے غیرقانونی طور پر شناختیکارڈ بنواکر ملک میں رہنے والے غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا اور اب آرٹیفشل انٹیلیجنس سے جعلی شناختی کارڈ کا سراغ لگایا جائے گا۔

نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق اور تجدید کا نیا نظام متعارف کرادیا ہے جبکہ نئے نظام سے ہر پاکستانی اپنے خاندان میںاجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کی رجسٹریشن چیک کرسکتا ہے۔ترجمان نادرا کے مطابق تصدیق و تجدید کے اس جدید ترین نظام کی بدولت تمام پاکستانی شہری اپنے خاندان کے افراد کی تفصیل ایس ایم ایس کے ذریعے اپنے موبائل فون پر حاصل کر سکتے ہیں اور ان کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ نادرا میں اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 8009 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بمعہ تاریخ اجرا ایس ایم ایس کریں جس کے جواب میں آپ کو اپنے خاندان کے افراد کی تفصیلات یا فیملی ٹری موصول ہوجائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق خاندان میں کسی اجنبی یاغیرمتعلقہ فرد کا نام شامل ہو تو نادرا کو مطلع کرنے کیلئے جواب میں 1 لکھ کر ایس ایم ایس کریں، نادرا کا نمائندہ اس متعلق آپ سے رابطہ کرے گا، اگر تمام معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کریں اور نادرا کو معلومات درست ہونے کی تصدیق کریں۔

اعلامیے میں عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر آپ کا موبائل نمبر نادرا میں رجسٹرڈ نہیں تو آپ کسی بھی نادرا سینٹر پر موبائل نمبر کی رجسٹریشن یا تبدیلی کیلئے تشریف لائیں، یہ سہولت تمام نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر مفت فراہم کی گئی ہے۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

Crypto News: BlackRock Expands Bitcoin Investment with European ETP

BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…

16 hours ago

Price History Indicates That Bitcoin is Poised For A Golden Bull Run In April With A 34% Surge: Crypto News Insights

Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…

4 days ago

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

5 months ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

5 months ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 months ago