میں نے برسوں پہلے انگریزی کی کسی طبی کتاب میں زندگی کے چالیس بہترین اصول پڑھے تھے۔ میں نے وہ صفحات کاپی کر کے اپنے پاس رکھ لئے‘ میں گاہے بگاہے یہ صفحات نکال کر پڑھتا رہتا تھا۔ میں ان اصولوں پر عمل کی کوشش بھی کرتا تھا۔ میں نے دس سال قبل تفاسیر اور احادیث کا مطالعہ شروع کیا تو پتہ چلا یہ چالیس اصول دنیا کے کسی طبی ادارے یا یورپ اور امریکا کے کسی سیلف ہیلپ انسٹی ٹیوٹ نے ڈویلپ نہیں کئے۔ یہ تمام اصول ہمارے پیارے رسولؐ کی حیات طیبہ کا نچوڑہیں۔ یہ سیرت البنیؐ سےاخذ کئے گئے ہیں۔
نبی کریم ﷺ نے جن باتوں سے مسلمانوں کو منع فرمایا آج سائنس نے ان سب باتوں کو سچ ثابت کر دیا اور لاکھوں غیر مسلم مسلمان ہوگئے۔
