سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے بہت سی باتیں کہی جا رہی ہیں ن لیگ کے سپورٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو واپس لایا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے مشہور صحافی وسیم بدامی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پچھلے سال بھی یہ کہا تھا کہ نوازشریف کو مارچ میں واپس لایا جائے گا لیکن ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔ حال ہی میں حکومت کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے حکومت عدالت سے مدد مانگے گی اور اس کے لیے شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جنہوں نے نواز شریف کی واپسی کی ضمانت دی تھی ۔
ن لیگگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نواز شریف کی واپسی کی خبر سن کر بوکھلا گئی ہے کیوں کہ نواز شریف کا ایک مضبوط پارٹی سے تعلق ہے اور انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے میں کسی قسم کی مشکل نہیں ہے مزید یہ کہ میاں صاحب کی واپسی عمران خان کی حکومت کے لیے خطرہ ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت خود چاہتی ہے کہ نواز شریف پاکستان واپس نہ آئیں ۔
دوسری طرف یہ سننے میں آرہا ہے کہ نواز شریف کا ویزا ختم ہونے والا ہے جس کے بعد ان کے لئے باہر رکنا ناممکن ہوگا۔ تاحال نواز شریف کی واپسی کے بارے میں کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کیونکہ حکومت میں پچھلے سال بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ نواز شریف کو وطن واپس لا کر عدالت میں پیش کریں گے اور ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
BlackRock, the world’s largest asset manager, has officially launched its iShares Bitcoin Exchange-Traded Product (ETP)…
Bitcoin, the leading cryptocurrency, may be on the verge of a significant rally in April,…
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…