لندن(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کرکٹ سیریز منسوخ ہونے کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا بھی موقف سامنے آگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دورے سے متعلق فیصلہ 24 سے 48 گھنٹے میں کریں گے۔
نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ، آئندہ ماہ انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان کا معاملہ، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا موقف جاری کر دیا

سیکیورٹی ایکسپرٹ سے تفصیلی رپورٹ لی جائے گی، اس کے بعد ایک سے دو دن کے اندر ہم پاکستان کے دورے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ ہائی کمیشن انٹیلی جنس کے معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتا،پاک نیوزی لینڈ سیریز پر ان کی جانب سے کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل (ون ڈے) کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا میچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر اپنا دورہ پاکستان ختم کر دیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز منسوخ ہو گئی ۔ ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوئی تھی جس کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئیںکہ شاید کورونا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ۔پھر خبر سامنے آئی کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے میچ منسوخ کیا گیا تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ پاکستان ختم کردیا ہے اور اس کی وجہ سکیورٹی خدشات بتایا ہے۔