۔۔۔پاکستان (اعتماد ٹی وی)، نیو ائیر کی موقع پر سعودی عربیہ میں پچھلے کچھ دنوں سے میوزیکل فیسٹیول جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عربیہ میں ہونے والے اس میوزیکل فیسٹیول میں 7 لاکھ 32 ہزار لوگوں نے شرکت کی اور اور 200 سے زائد انٹرنیشنل آرٹسٹ نے اس میوزیکل فیسٹیول میں پرفارم کیا ۔
نیو ائیر نائٹ پر میوزیکل کنسرٹ کی تیاریاں، غیر ملکی گلوکار شرکت کریں گے!

سعودی عریبیہ میں چار دن کا میوزیکل فیسٹیول جاری ہے جس کا اہتمام نیو ائیر نائٹ پر ہوگا یاد رہے یہ فیسٹیول سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو رہا ہے۔
اس میوزیکل فیسٹیول میں دنیا بھر کے مشہور گلوکاروں اور اور ڈانسرز نے شرکت کی ہے ۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس میوزیکل فیسٹیول کو منعقد کرنے کی وجہ یہ ثابت کرنا ہے کہ سعودی عرب ایک تنگ نظر ملک نہیں ہے۔ فیسٹیول میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں اور ہم نے ایسی کوئی چیز پہلے کبھی ریاض میں نہیں دیکھی۔