ہری پور: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلیفون انڈسٹریز آف پاکستان (ٹی آئی پی) کو ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کی تیاری کرنے میں پیش پیش ہونے کا دعوی کرتے ہوئے ممکنہ سپلائرز کی فہرست میں شامل کردیا۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان کو سپلائرز کی فہرست میں شامل کر لیا۔

حکومت نے ایک صدارتی آرڈیننس نافذ کیا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اجازت دی اور آئندہ انتخابات کے لئے ای وی ایم حاصل کرنے کا پابند کیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق، ٹی آئی پی ہری پور، جو ایک سرکاری ادارہ ہے، اس نے ایک دہائی قبل ملک میں ای وی ایم کو متعارف کرایا تھا۔ لیکن حیرت کی بات ہے کہ آئی ٹی وزارت اس کو نظرانداز کررہی ہے اور نئے شراکت داروں کی تلاش میں ہے۔