اسلام آباد: یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2،50 روپے کی کمی واقع ہوسکتی ہے کیونکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔
وزارت پٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی۔

ذرائع کے مطابق ، ریگولیٹر نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 2.50 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔
اس معاملے سے قبل ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر حکومت نے عائد محصول میں اضافے کا فیصلہ کیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتیں وہی رہ سکتی ہے۔