مظفر آباد(مانیٹرنگ، آن لائن)وزیراعظم آزاد کشمیر کی موٹر سائیکل پر پارلیمنٹ جاتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی ہے، سوشل میڈیا پر گردش کرتی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر موٹر سائیکل چلا رہے ہیں اور ان کے موٹر سائیکل پر تحریک انصاف کا جھنڈا بھی لگا ہوا ہے، ان کے پیچھے پیچھے کئی کارکن بھی موٹر سائیکلوں پر سوار آ رہے ہیں،
وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی موٹر سائیکل پر پارلیمنٹ جاتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما کنول حیات نے عبدالقیوم نیازی کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ پاکستان کا وزیر اعظم عمران خان نیازی اور آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بھی عبدالقیوم نیازی منتخب ہوئے جو پی ٹی آئی کی کامیابی اور مخالفین کی سازشوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اورآزاد کشمیر میں تبدیلی وزیراعظم نے عبدالقیوم کے وزیر اعظم بننے سے تاریں رقم ہوگئی ہے انشاء اللہ وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی آزادکشمیر میں پاکستانی سطح کی یہاں کے عوام کو سہولیات کی گراہمی کو یقینی بنائیں گے،
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5اگست یوم سیاہ کے طورپر منایا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ انڈین فوج نے 80 لاکھ کشمیریوں پر ظلم بربریت اوراور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے سے نجات دلانے کے لیے اسلامی ورلڈ آرگنائزیشن، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علم بردار تنظیموں کا عالمی عدالت میں ہندوستان کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ لڑنا چاہئیے کیوں کہ بھارت نے اگست 2019 میں ریاست کی علامتی خود مختاری کو ختم کرنے کے لیے اپنے آئین کی دفعہ 370 اور دفعہ 35-اے ختم کرنے مقبوضہ کشمیر کو ہندوبستی میں تبدیل کررہا ہے لاکھوں ہندوؤں کو آباد بھی کرچکا ہے۔