اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہنگاموں سے متعلق معاملے میں قانون اور آئین کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اجلاس کے دوران ہنگاموں سے متعلق سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران اسپیکر نے انہیں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہونے والے واقعات پر بریفنگ دی جس میں قانون سازوں کے مابین ہاتھا پائی ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے دوران بجٹ کی کتابوں کو اچھالنے اور گستاخانہ زبان کے استعمال کو دیکھا گیا۔