وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت آب و ہوا کے تحفظ کے لئے جرات مندانہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔
وزیر اعظم وادی ناران کے دورے پر ٹائیگر فورس کے رضاکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے ناران میں سیاحت کے فروغ کے لیے مزید ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دینا ایک چیلنج ہے اور حکومت ملک میں ماحولیاتی منصوبوں پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔
وزیر اعظم خان نے کہا کہ ان کا وژن ایک صاف ستھرا اور سبز پاکستان ہے۔