ملتان: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو بدعنوانی سے متعلق عوامی شکایات کے لئے ایک ویب پورٹل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ویب پورٹل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے ملتان سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) اور ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) سے ملاقات کے دوران ہدایات دیں۔
وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، مخدوم خسرو بختیار، وزیر اعظم کے خصوصی معاونین ڈاکٹر شہباز گل، جمشید اقبال چیمہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزراء مخدوم ہشام جوان بخت، حسین جہانیاں گردیزی اور ایم این اے اور ایم پی اے کی بڑی تعداد میٹنگ میں موجود تھی
وزیر اعظم نے بدعنوانی میں ملوث پائے جانے والے اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔